بلدیہ میں ایمرجنسی نافذ
وزیر بلدیات سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی اقبال میرانی نے متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کیماڑی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا
برسات کا پہلا قطرہ پڑتے ہی متعلقہ محکمہ جات نکاسی آب کیلئے دستیاب ہونگے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی
رین ایمرجنسی کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی آفاق سعید
برسات کی صورت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، آفاق سعید
کراچی(اسٹاف رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی اقبال میرانی نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر بلدیہ کیماڑی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کیماڑی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی متعلقہ محکمہ جات الرٹ ہو جائیں گے اور نکاسی آب کے امور یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی آفاق سعید کا کہنا تھا کہ محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، افسران کو ہدایت جاری کر دی گئ ہے کہ وہ نکاسی آب کے حوالے سے ضروری مشینری اور دستیاب مشینری کو تیار رکھیں،ہماری کوشش ہوگی کہ برسات ہونے کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے.