کراچی کی فضاؤں میں امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کی پرواز
کراچی کی فضاؤں میں جمعرات کی شام امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کو دیکھا گیا۔
شنوک ہیلی کاپٹرز شمال مشرق سے مغرب کی جانب جاتے دیکھے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو وائرل ہوئی جس میں متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے ان ہیلی کاپٹرز کی پرواز کو نارتھ کراچی، ایک نے سہراب گوٹھ کا بتایا۔
دیو ہیکل امریکی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز کو کراچی کی فضاؤں میں محو پرواز دیکھ کر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔
مقامی حکام کی جانب سے اس ویڈیو اور معاملے پر تاحال وضاحت نہیں کی گئی۔