کراچی، بارش کے پانی کی نکاسی اور کچرے کی شکایت کے لیے ایپ متعارف
بارش کے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ایمرجنسی نافذ
عملہ سڑکیں کلئیر کرنے کا کام انجام دے رہا ہے، بارش اور کچرے سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔زبیراحمد چنہ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹ)،منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے مون سون بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے گزشتہ روزسے ہونے والی بارش کے دوران پانی کی نکاسی کا کام بروقت انجام دیا گیا۔
ایم ڈی کی ہدایت پر ضلع شرقی، جنوبی، ملیر، کیماڑی اور غربی میں عملہ برش اور جھاڑو کے ذریعے پانی کی نکاسی کے امور انجام دے رہا ہے جبکہ کچھ جگہوں سے ڈی واٹرنگ مشین کے ذریعے بھی پانی نکالنے کا کام جاری ہے۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام افسران اور شکایات مرکز کے انچارج کو ہدایت کی ہے کہ کچرا اوربارش کے پانی سے متعلق شکایات بروقت متعلقہ افسران تک منتقل کریں تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرا کنڈیوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک رہیں گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مراکز ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں اس کے علاوہ شہری اپنی شکایات (SSWMB Complaint Karachi) اپلیکیشن ڈاؤن لوڈکرکے بھی درج کرا سکتے ہیں۔