کےڈی اے ایمپلائز یونین کاوزیر بلدیات اورڈی جی KDA سےمطالبہ

کےڈی اے ایمپلائز یونین وزیر بلدیات سند ھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈائر یکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن سے مطالبہ کرتی ہے کہ سند حکو مت کے احکامات کے تحت تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ اور گرانٹ کے حوالے سے بھیجی گئی سمری کوفوری منظور کیا جائےچ(اسٹاف رپورٹ)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس یونین آفس میں منعقد ہوا۔جس میں یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف،صدر ندیم کھوکھر، جزل سیکر ٹری دلاور خان اور ڈپٹی جنرل سیکر یٹری قمر عباس موجود تھے اس موقع پر یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف نے کہا کہ سندھ حکومت کے احکامات کے تحت تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کی وجہ سے پانچ کڑوڑ کا اضافی بوجھ کے ڈی اے پر پڑ جا تا ہے گذشتہ پانچ سالوں سے کے ڈی اے کی گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہو حکو مت سندھ کی گرانٹ جو کہ بیس کڑ وڑ چالیس لاکھ ہیں اس میں اضافے کی سمری سند ھ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں منظوری کے لئے گئی ہوئی ہے کے ڈی اے ایمپلائز یونین وزیر بلدیات سند ھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف علی میمن سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ حکومت سندھ میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے گرانٹ میں اضافہ کرائیں تنخواہوں میں میں بیس فیصد سند ھ حکومت کے احکامات کے تحت اضافہ کرائیں اور سند ھ محکمہ لو کل گورنمنٹ سے سمری کو جلد از جلد منظور کروائیں تا کہ کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں، ریٹائرڈ ملازمین کی پیشن وقت پر ادا ہو سکے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سے درخواست کی ہے کہ 20 کروڑ چالیس لاکھ کی گرانٹ کو بڑھا کر مستقل بنیا دوں پر 30کروڑ کر دی جائے۔یونین کے صدر ندیم کھوکھرنے اس توقع کا اظہارکیا کہ آپ وزیر بلدیات سند ھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف علی میمن ا س سمری کو حکومت سندھ کے فنانس ڈیپارٹمنٹ اوروزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے بھی منظور کرالینگے کے ڈی اے ایمپلائز یونین یہ ْامید کرتی ہے کہ کے ڈی اے کے مالی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں آپ اپنی صلاحیتوں وذاتی دلچپسی سے اس سمری کو منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کر ینگے ایمپلائزیونین آپ کی کوششوں کو خلوص کی نگاہ سے دیکھتی ہے حالیہ و باکورو نا وائرس Covid-19 کی وجہ سے کے ڈی اے ملازمین بھی سخت پریشانی کا شکار ہے کے ڈی اے سخت مالی بحران کا شکار ہے ایسے میں سمری کی منظوری کے ڈی اے ملازمین کے لئے بے حد ضروری ہے اس سے کے ڈی اے کے مالی حالات بہتر ہو جاینگے کے ڈی اے ایمپلائز یونین اور کے ڈی اے ملازمین سمری کی منظوری کے منتظر ہے.