پاکستان آرمی کی حمیرابلوچ نے “ڈی ایم سی ساؤتھ ڈیفنس ڈے ویمن سائیکل ریس” میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی انہوں نے 8 کلومیٹر کافاصلہ 22 منٹ اور .30 سیکنڈ میں مکمل کیا
ڈی ایم سی ساؤتھ کے زیراہتمام اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ ویمن سائیکل ریس کاآغاز کمشنر ہاؤس کلب روڈسے ہو مہمان خصوصی کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے فلیگ آف کرکے ریس کاافتتاح کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید، میونسپل کمشنرساؤتھ اخترعلی شیخ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت وسیم ہاشمی، خالد شمسی، غلام محمد خان، اصغر بلوچ،سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حافظ علی ایڈووکیٹ،چیئرمین حافظ جہانگیر عالم بھٹی،صدر قمرزمان برکی، سیکریٹری کلیم اعوان سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
کراچی(اسٹاف رپورٹ) پاکستان آرمی کی حمیرابلوچ نے “ڈی ایم سی ساؤتھ ڈیفنس ڈے ویمن سائیکل ریس” میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی انہوں نے 8 کلومیٹر کافاصلہ 22 منٹ اور 30 سیکنڈ میں مکمل کیا پاکستان آرمی کی سمیرابلوچ نے 22 منٹ 42 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان آرمی کی ہی طیبہ امدادبلوچ نے 22 منٹ اور 58 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سےڈی ایم سی ساؤتھ کے زیراہتمام اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ ویمن سائیکل ریس کاآغاز کمشنر ہاؤس کلب روڈسے ہو مہمان خصوصی کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے فلیگ آف کرکے ریس کاافتتاح کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید، میونسپل کمشنرساؤتھ اخترعلی شیخ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت وسیم ہاشمی، خالد شمسی، غلام محمد خان، اصغر بلوچ،سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی حافظ علی ایڈووکیٹ،چیئرمین حافظ جہانگیر عالم بھٹی،صدر قمرزمان برکی، سیکریٹری کلیم اعوان سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پرکمشنر کراچی نوید احمد شیخ کاکہنا تھا کہ یوم دفاع کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اور عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنے کی قومی خواہش کی غمازی کرتا ہے ہمیں اس ملک اورافواج پاکستان کی قربانیوں کی دل سے قدر کرنی چاہیے اور اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کامزید کہنا تھا کہ ہماری خواتین جیٹ جہاز چلانے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کر رہی ہیں توکیا وجہ نہیں کہ ہم اسپورٹس میں بھی اپنی لڑکیوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں یوم دفاع کے موقع پر ڈی ایم سی ساؤتھ کیجانب سے خواتین سائیکل ریس کا انعقاد اور اس میں گرلز سائیکلسٹ کی بھرپور شرکت پر ایڈمنسٹریٹرساؤتھ افشاں رباب اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے یوم دفاع سائیکل ریس براستہ کمشنر ہاؤس، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، ایوان صدر روڈ، عبداللہ ہارون روڈ اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی کے ایم سی ہیڈ آفس پر اختتام پذیر ہوئی تقسیم انعامات کی تقریب کی مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب نے کامیاب کھلاڑؤں میں ٹرافیز، کیش ایوارڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ ریس میں شریک تمام سائیکلسٹ کو کیش ایوارڈ دئیے گئے اس موقع پر ڈی ایم سی ساؤتھ کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے گرلز سائیکلسٹ اور تقریب کے شرکاء کیلئے کوویڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا خصوصی طور پر اہتما م کیا گیا تھا اس موقع پر ڈاکٹر افشاں رباب کاکہنا تھا کہ ز ندہ قومیں کبھی بھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتی ہیں ہم آزادی کے پہلے دن سے لیکر آج تک ملک کی حفاظت اور سالمیت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ڈاکٹر افشاں رباب کامزید کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ اپنے کھلاڑیوں کو اولمپک اور ایشین گیمز جیسے ایونٹس میں وکٹری اسٹیند پر دیکھنا ہے ضلع جنوبی میں کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے ا ہرممکن اقدامات کریں گے امید ہے کہ آج کی ریس میں شریک کئی سائیکلسٹ مستقبل میں پاکستان کی قومی ویمن سائیکلنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گی