مہاجر صوبے اور متروکہ سندھ کی توانا آواز، پی ایس پی میں شامل
کراچی: دبئی میں مقیم رہتے ہوئے مہاجر صوبے یا متروکہ سندھ مہم چلانے والے بلاگر کراچی پہنچتے ہی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔
دانش قاضی نے پانچ ستمبر کو انیس قائم خانی اور مصطفی کمال سے ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر سیاست شروع کرنے کے لیے پی ایس پی کا انتخاب کیا۔
دانش قاضی کی تصویر سامنے آنے کے بعد انہیں سننے اور فالو کرنے والوِ نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
بیشتر کا سوال یہی تھا کہ اب صوبے کا کیا ہوگا۔ ایک صارف نے لکھا کہ دانش قاضی شمولیت سے پہلے رضا ہارون اور انیس ایڈوکیٹ سے ملاقات کرلیتے تو یہ فیصلہ نہ کرتے۔
شمولیت کرنے سے پہلے رضا ہارون، انیس ایڈووکیٹ وغیرہ وغیرہ سے ایک ملاقات کر لیتے تو شاید ایسی بیوقوفی نہ کرتے
— Shujaat Ali (@itsshujaat) September 5, 2021
دانش قاضی کے چند فالوورز جہاں ان کے اس فیصلے ہر نالاں نظر آئے وہیں ماضی کے دوستوں نے انہیں نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔
طیب میمن نے لکھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، آپ کس پلیٹ فارم ہر ہیں، ہاں کمیونٹی کے لیے کام کرتے رہیں۔
All the best Danish bhai, no matter what platform you choose, keep working for the betterment of our community https://t.co/tdkPknlfnL
— Tayyab Memon (@TayyabMemon) September 5, 2021
نازش علوی نے دانش قاضی کے فیصلے پر لکھا کہ صوبہ تو نہیں بنا مگر آپ صوبے کے خلاف پارٹی بن گئے۔
مبارک دانش بھائی،
صوبہ تو نہیں بنا۔۔۔ آپ صوبے کے خلاف پارٹی کے رکن بن گئے،#جئے_مہاجر https://t.co/J05ypncpin— نـــــازشـــــــں علــــــوی (@naazzish) September 5, 2021
فواد رحمان نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ “صوبے کے لیے کسی دوسرے مزدور کو رکھ لیں”۔
بھائی کیا صوبہ بنانے کے لیے کسی دوسرے مزدور کو رکھ لیں؟
— Fawad Rehman (@fawadrehman) September 5, 2021
پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے دانش قاضی کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ باشعور لوگوں کا انتخاب مصطفی کمال ہیں کیونکہ مستقبل پی ایس پی کا ہی ہے۔
دانش قاضی نے پی ایس پی میں شمولیت اور شاندار استقبال ہر مصطفی کمال اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں ایم کیو ایم پاکستان اور مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہچھلے تین ساہوں کے دوران آج کی مہاجر قیادتوں سے ملاقات کی، کون کہاں کھڑا ہے، اس پر جلد بات ہو گی اور آپ کے ذینوں کے بت توڑ دیے جائیں گے’.۔
انہوں نے ایم کیو ایم اور حقیقی کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وی اہنے رہنماؤں کے صوبے کے نعروں پر نظر رکھیں اور جب دلبرداشتہ ہوجائیں تو یم یعنی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلیں۔