شاہ فیصل کالونی سے ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار
کراچی پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے ملزم سید وصی اللہ کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتاہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہواہے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتارملزم ایم کیوایم لندن گروپ کے کئی اہم عہدوں پر کام کر چکا ہے۔
ملزم پر سنگین نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم دہشت گردوں کو اسلحہ بھی فراہم کرتاتھا اس نے شہر میں قتل ،جلاو گھیراو اور بھتے کی کئی واردتوں کااعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم وصی اللہ اس سے قبل بھی گرفتارہوکر جیل جاچکا ہے۔