Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نجکاری کے خلاف مزاحمت کا اعلان | زرائع نیوز

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نجکاری کے خلاف مزاحمت کا اعلان

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نجکاری کے خلاف مزاحمت کا اعلان

یونائیٹڈ ورکرز یونین واٹر بورڈ کی نجکاری کے خلاف جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں جوزف صنم، پنھل مگسی، اکرام خان، اکبر معید یوسگی، ناظم خان، چن زیب اور دیگر نے خطاب کیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کی سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس اکرام ہاؤس میں چیئرمین جوزف صنم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں طے پایا کہ چونکہ نجکاری کا معاملہ نہایت اہم ہے تو اس سلسلے میں یونائیٹڈ ورکرز یونین جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

چیئرمین جوزف صنم نے سینٹرل کمیٹی کے اراکین کا اکثریتی رائے سے نجکاری کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور فیصلے کا اعلان کیا کہ آج ہونے والے احتجاج میں یونائیٹڈ ورکرز یونین بھرپور حصہ لے گی۔ صدر پنگھل مگسی نے کہا کہ 1996 سے واٹر بورڈ کی پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ یونائیٹڈ ورکرز یونین نے ماضی میں پرائیوٹائزیشن کے عمل کی مخالفت کی تھی آئندہ بھی ہم مزاحمت کریں گے۔ جنرل سیکریٹری اکرام خان نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت رائے کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیوٹائزیشن کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس سے اکبر معید یوسفی، چن زیب، ناظم خان، ارشد اعوان، کامریڈ امرجلیل مگسی، ولی بلوچ، شاکر علی، یعقوب قندھاری، وحید بلوچ، ریحان الٰہی، ناصر خان، رزاق بلوچ، زبیر انصاری، ہارون مگسی، تاج الرحمن، عرفان خان ار انچارج میڈیا سیل اشرف اعوان نے بھی خطاب کیا۔