بلدیہ شرقی کا گزشتہ رات کی تیز برسات کے بعد کوئیک آپریشن کے تحت نکاسی آب کے امور کی انجام دہی
تین سے چار گھنٹے میں شاہراہوں کو کلئیر کر دیا گیا
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے اپنی نگرانی میں امور سر انجام دلوائے
سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر شاہ، ایگزیکٹیوانجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن رات گئے شاہراہوں پر موجود رہے
ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کی نمایاں کارکردگی
کراچی(اسٹاف رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی سخت نگرانی ورہنمائ میں رات گئے تیز برسات کے باوجود تین سے چار گھنٹے میں ضلع شرقی کی شاہراہوں کو کلئیر کر دیا گیا، سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر شاہ اور ایگزیکٹیو انجنئیرز امتیاز بھٹو، اقبال ملاح اور سلمان میمن ودیگر افسران نے اسوقت تک فرائض سر انجام دئیے جب تک شاہراہیں کلئیر ہوئیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے رات گئے تواتر کے ساتھ دورے کرنے کے ساتھ نیپا، سفاری، اسٹیڈیم روڈ، شاہراہ قائدین، کشمیر روڈ پر اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور کو یقینی بنوایا,ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو نے اس حوالے سے امتیازی کردار ادا کیا اور بروقت ڈی واٹرنگ پمپس کی فراہمی کو یقینی بنا کر شاہراہوں کو بروقت کلئیر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ برسات کے حوالے سے جاری رین ایمرجنسی میں اب تک بلدیہ شرقی کے افسران وعملے نے اپنی تمامتر صلاحیتوں اور قوتوں سے اپنا کردار ادا کیا ہے مزید برسات کی صورت میں بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ میونسپل سروسز، پارکس اور ڈیبریز ریموول کے محکمہ جات بھی رین ایمرجنسی میں متحرک ہیں