آپس کی لڑائی میں پتنگ پھٹ گئی ۔۔۔ تحریر جبران حسین

آپس کی لڑائی میں پتنگ پھٹ گئی

واقعہ کچھ یوں ہوا .

ابّا جی پتنگ کے بہت شوقین تھے پتنگ اڑایا کرتے تھے اس ہی دوران انکے بچے بھی ساتھ پتنگ کا مزہ لےلیا کرتے تھے , کوئی مانجا لپیٹ لیتا تھا تو کوئی پتنگ کے کننے باندھ لیتا تھا ,جب تک ابا جی کا ساتھ تھا تو سب پتنگ اڑا لیا کرتے تھے .

پھر کچھ یوں ہوا کہ ابّا نے پتنگ الماری کے اپر رکھدی اور خود کسی کام سے بہار چلے گے اور بچوں کو نصیحت کرگئے کہ میری موجودگی میں ہی پتنگ اڑے گی , سب بچوں نے کہا جی ابّا جی

جی ابّا جی. گھر سے بہار چلے گئے تو کچھ دیر میں شام ہوگئی۔

بچوں نے کہا کہ . ابّا کو نہیں بتانا , آج ہم اکیلے پتنگ اڑاتے ہیں ۔

پتنگ لے کر چھت پر چڑھ گئے ۔

اب فیصلہ ہونا تھا کے پتنگ کی ڈور کس کہ پاس ہوگی , سب بچوں نے کہا , مجھے دو میں اڑاؤنگا , تھوڑی ہی دیر میں چنم چپٹی شروع ہوگئی , شام ڈھلتی رہی ۔

کچھ ہی دیر بعد , بے صبرے بچوں نے پتنگ کو جکڑ لیا .کسی نے کننے پکڑ لیے تو کسی نے کمانی .اور زور آزمائی شروع ہوگئی ۔

چاروں اطراف کی چھتوں پر کھڑے ہوئے لوگ یہ تماشہ دیکھ کر ہنستے رہے .آخر کار بچوں نے چنم چپٹی کرتے ہوئے پتنگ پھاڑ دی۔۔

اگر کوئی قبیلے یا گھر کا بڑا کھڑا ہوتا تو وہ نہ صرف بچوں کو پتنگ اڑانا سیکھاتا بلکہ اطراف کے گھروں سے اڑانے والوں پر دھاگ بیٹھ جاتی کیونکہ وہ اسے آسانی سے کاٹ دیتے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: