پی ایف یوجے نظریاتی کاکیپیٹل ٹی وی کے مالکان سے مرحوم صحافی رفیق آزاد کی تنخواہیں دینے کامطالبہ
کراچی: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کے چیئرمین عمیرعلی انجم، صدرڈاکٹرمحمدحسین، سیکرٹری ی سیدہ معصومہ زہرا رضوی سمیت تمام مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کیپیٹل ٹی وی کے مالکان مرحوم رفیق آزادکی تنخواہیں فوری طورپران کے اہلیخانہ کوجاری کریں۔
مرحوم رفیق آزادکے اہلیخانہ کادعوی ہے کہ کیپیٹل ٹی وی کی انتظامیہ نے مرحوم کے واجبات تاحال نہیں دیئے ہیں تاہم پی ایف یوجے نظریاتی مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طورپررفیق آزادکے واجبات اداکئے جائیں تاکہ ان کے اہل خانہ کومزید سفرناکرناپڑے،پی ایف یوجے نظریاتی کی قیادت کاکہناہے کہ ہم الیٹی میٹم دیتے ہیں کہ اگرآئندہ چوبیس گھنٹوں میں مرحوم رفیق آزادکے واجبات ان کے اہلیخانہ تک ناپہنچائے گئے توہم احتجاج سمیت تمام آئینی اورقانونی آپشنزپرغورکریں گے۔