کراچی: 10 کروڑ میں تقریبآ 82 لاکھ روپے کے ٹریفک چالان
کراچی: محکمہ ٹریفک پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں، گاڑی مالکان اور والدین کے خلاف گزشتہ دس روز سے مہم شروع کررکھی ہے۔
محکمہ ٹریفک سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معزز عدالت عالیہ (سندھ ہائی کورٹ ) کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مورخہ 2 ستمبر سے 12 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں کم عمر ڈرائیوری پر 8575 چالان اور4287500 بیالیس لاکھ 87 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے۔
اسی طرح گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 3901 چالان جبکہ 3901000 روپے انتالیس لاکھ ایک ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، علاوہ ازیں 8247 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews