کراچی، خاندانی منشیات فروش کی دو بیٹیاں اور نواسے گرفتار
کراچی ( کرائم رپورٹر) ایس آئی یو سی آئی اے نے خاندانی منشیات فروش عبدالغفور کی دو بیٹیوں اور نواسے کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق پولیس نے لیاری کلاکوٹ سے دو منشیات فروش بہنوں رضیہ اور صنم کو گرفتار کیا دونوں سے 235گرام ہیروئن برآمد ہوئی خواتین نے بتایا کہ وہ لیاری کے بدنام منشیات فروش عبدالغفور کی بیٹیاں ہیں انکے دیگر فیملی ممبر بھی منشیات فروخت کرتے ہیں پولیس نے خاتون صنم کی نشاندہی پر کہ مواچھ گوٹھ سے منشیات فروش اسکے بیٹے رانا عدنان عرف ببلی کو بھی گرفتارکرکے قبضے سے بھاری مالیت کی چرس اور ہیروئین برآمد کرلی