اورنگی ٹاؤن، مکان کی چھت پر کھیلتے بچے کرنٹ لگمے سے شدید زخمی

اورنگی ٹاؤن، کرنٹ لگنے سے تین بچے شدید زخمی

Zaraye_logo
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سکیڑ14C اکبر شہید چوک کے قریب واقع مکان نمبر 148 کی چھت پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3کمسن بچے شدید زخمی ہو گئے ،جنھیں تشویشناک حا لت میں سول اسپتال برنس سینٹر منتقل کیا گیا۔

متاثرین کی شناخت 9سالہ ایان ولد وسیم ،8سالہ علیان ولد سراج الدین اور6 سالہ یوسف ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے سائیٹ سپر ہائیوے کے علاقے گلشن معمار احسن آباد اسکیم 33 کے قریب فائرنگ سے12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا جسےطبی امداد کیلئے عباسی اسپتال منتقل کیاگیا ،جہاں زخمی ہونے والے بچے کی شناخت شاہد ولد جلال کے نام سے کی گئی۔