Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کے الیکٹرک صارفین کے لیے واٹس ایپ سروس متعارف، استعمال کا طریقہ جانیے |

کے الیکٹرک صارفین کے لیے واٹس ایپ سروس متعارف، استعمال کا طریقہ جانیے

کے الیکٹرک صارفین کے لیے واٹس ایپ نمبر متعارف

کے الیکٹرک نے واٹس ایپ استعمال کرنے والی ملک کی پہلی پاور یوٹلیٹی بن گئی، صارفین کے لئے سہولت متعارف کرادی گئی۔

چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفءسر سعدیہ دادا کے الیکٹرک اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو جدید بناتے ہوئے صارفین سے رابطہ مزید بہتر بنا رہی ہے، صارفین شکایات کے اندرا ج اور معلومات حاصل کرنے کے لئے سہولت کے ساتھ 24 گھنٹے واٹس ایپ سروس استعمال کر سکیں گے۔

سہولت کے استعمال کے لئے کے الیکٹرک کے صارفین اپنے بل پر موجود 13 ہندسوں کے اکاونٹ نمبر کو 92348000018+ پر ارسال کر کے رجسٹریشن حاصل کریں۔

صارفین بلنگ کی شکایات ، بل کی نقل، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ ،نئے کنکشن کے فارم اور متعلقہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔

متبادل ڈیلیوری چینلز کے زریعے مالی سال 20-21 میں کے الیکٹرک کو 4.7 ارب روپے بلوں کی ادائیگی کی گئی۔

صارفین کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119 کے ای لائیو ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کرسکتے ہیں۔