کراچی، خاتون ٹک ٹاکر سے تھانے میں پولیس اہلکار کی زیادتی
کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانے میں ہولیس کانسٹیبل نے خاتون ٹک ٹاکر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
سینئر رپورٹر کامران منہاس کے مطابق زمان ٹاون تھانے میں ٹک ٹاکر گرل سے زیادتی میں ملوث ملزم کانسٹیبل عثمان زیادتی کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو پہلے ہی گلشن اقبال پولیس نے اغواء برائے تاوان کی واردات میں گرفتار کرلیا تھا۔ مدعی امبرین ڈول کا بیان پولیس نے قلم بند کرلیا پولیس نے زمان ٹاون تھانے کےاندر حائے وقوعہ کا معائنہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اعلی پولیس افسران نے انویسٹیگیشن پولیس سے کیس کی مکمل تفصیلات اور رپورٹس سمیت دیگر شواہد طلب کرلیے۔
ملزم کو زیادتی اور اغواء برائے تاوان کیس میں ایڈیشنل آئی جی کے سامنے بھی پیش کیا گیا، آج زیادتی کیس میں اُسے عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا جائے گا۔
امبرین ڈول نے پولیس کو اہلکار عثمان کی دھمکیوں کے وائیس نوٹ اور اسکرین شاٹس فراہم کردیئے۔