کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن، 12 روز میں ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانے
کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرمحکمہ ٹریفک پولیس نے 12 روز میں کم عمر ڈرائیوروں اور والدین پر ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کردیے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق معزز عدالت عالیہ (سندھ ہائی کورٹ ) کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
اس ضمن میں مورخہ 2 ستمبر سے 14 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کئے۔
چالان اور جرمانوں کی تفصیلات
کم عمر ڈرائیوری پر 10368 چالان اور5184000 روپے جرمانے کئے گئے۔
گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 5010 چالان جاری جبکہ 5010000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی 9997 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔
چالان اور جرمانوں کی مجموعی رقم ایک کروڑ ایک لاکھ 94 ہزار روپے (10،194،000) بنتی ہے۔