Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
انٹرنیٹ‌ کے بغیر چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ چلانا ممکن |

انٹرنیٹ‌ کے بغیر چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ چلانا ممکن

انٹرنیٹ‌ کے بغیر چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ چلانا ممکن

واٹس ایپ نے اپنے دو ارب میں سے چند صارفین کے لیے ایک نیا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے وہ انٹرنیٹ کے بغیر چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ چلا سکیں گے۔

واٹس ایپ اس فیچر پر گزشتہ دیڑھ سال سے کام کررہا ہے، جس کے تحت اب کمپیوٹر، ویب، دو موبائل ڈیوائسز پر ایک ساتھ واٹس ایپ کا اکاؤنٹ لاگ ان کر کے چلایا جاسکتا ہے، یہ تمام طریقہ کار انتہائی آسان سادہ اور محفوظ ہے، جسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

ملٹی ڈیوائس فیچر کیا ہے؟

ملٹی ڈیوائس فیچر کے تحت صارفین بنیادی ڈیوائس کے علاوہ واٹس ایپ کو مزید 4 ڈیوائسز سے منسلک کرسکتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کو حاصل کرنے والے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے ملٹی ڈیوائس فیچر کو رواں برس جولائی میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس فیچر سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے ۔

واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر فون میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی منسلک شدہ ڈیوائسز کو واٹس ایپ تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

اب تک صارفین کو اپنے فون میں موجود واٹس ایپ کو ویب پر کنیکٹ کرنے کیلئے انٹرنیٹ کنیکشن درکار ہوتا ہے اور واٹس ایپ ویب تک رسائی کے لیے QRکوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موبائل میں انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں ویب پر موصول ہونے والے میسجز کا سلسلہ بھی رک جاتا ہے ۔

لیکن اب واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس میں تبدیلی آگئی ہے۔

فیچر کو استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟

اینڈرائیڈ صارفین

واٹس ایپ کھولیں  اور تھری ڈاٹس آئیکن پر کلک کریں۔

بعد ازاں لنک ڈیوائسز پر کلک کرنے کے بعد صارف کو نیچے کی جانب ملٹی ڈیوائس بیٹا کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے صارف جوائن بیٹا کے ذریعے اس نئے فیچر سے مستفید ہوسکتا ہے۔ اگر صارف ملٹی ڈیوائس بیٹا کو چھوڑنا چاہے تو اسی طرح آپشن پر جاکر leave کا آپشن استعمال کرسکتا ہے۔

آئی او ایس صارفین کے لیے

واٹس ایپ کھولنے کے بعد سیٹنگز میں جائیں۔

لنک ڈیوائسز پر کلک کرنے کے بعد صارف کو نیچے کی جانب ملٹی ڈیوائس بیٹا کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے صارف جوائن بیٹا کے ذریعے اس نئے فیچر سے مستفید ہوسکتا ہے۔

ملٹی ڈیوائس بیٹا جوائن کرنے کے بعد صارف ان لوگوں کو موبائل، ڈیسک ٹاپ  یا دیگر منسلک ڈیوائسز سے کال یا میسج نہیں کرسکیں گے جن کے پاس واٹس ایپ کا پرانا ورژن موجود ہے۔

اگر آپ 14 روز تک اپنا فون استعمال نہیں کرتے تو اس فون سے منسلک ڈیوائسز میں واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گا۔