Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سیکیورٹی تھریٹ، نیوزی لینڈ کا عین وقت پر پاکستان میں‌ سیریز کھیلنے سے انکار |

سیکیورٹی تھریٹ، نیوزی لینڈ کا عین وقت پر پاکستان میں‌ سیریز کھیلنے سے انکار

سیکیورٹی تھریٹ، نیوزی لینڈ کا عین وقت پر پاکستان میں‌ سیریز کھیلنے سے انکار

 

لاہور: نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان ملتوی کردیا، اس حوالے سے پی سی بی کو آج صبح ہی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے تصدیق کی کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے. ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی. وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی کرونا مثبت ہوئے، جس کی وجہ راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

میچ سے قبل تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے، جہاں انہیں باہر ہی انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی اور داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

یاد رہے کہ