نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی، کس کھلاڑی کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی؟ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی اور انگلینڈ کے انکار کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی، جس میں شواہد پیش کیے گئے۔
وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین فیک نیوز کے حوالے سے حقائق پیش کیے، ایس سی او اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں موجود تھی، ایس سی او میں وزیر اعظم کی تقریر کے بعد ہم نے ان کو دورہ نیوزی لینڈ ٹیم کی منسوخی کے بارے آگا ہ کیا، احسان اللہ احسان کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے نیوزی لینڈ کو دورہ پاکستان سے روکنے کی دھمکی دی گئی، سنڈے گارڈین نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کے خلاف دھمکی آمیز آرٹیکل لکھا، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ’مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو بھیجی گئی ای میل اکاؤنٹ سے ابھی تک صرف ایک ہی ای میل بھیجی گئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورہ کے دوران بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی، وزارت داخلہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے سکیورٹی کا ایک جامع پلان جاری کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں قیام کے دوران پنڈی اسٹیڈیم میں 3دن پریکٹس کی، میچ کے دن صبح 10بجے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ کینسل کرنے کے بارے میں بتایا‘۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ ’نیوزی لینڈ کی ٹیم سے پوچھا گیا کہ ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں بتایا جائے، وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے دورہ کے حوالے سے بات کی، حمزہ آفریدی نامی جعلی آئی ڈی سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی، حمزہ آفریدی کی جعلی آئی ڈی بھارت سے بنائی کی گئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جو بھی دھمکیاں دی گئیں ان کا منبع بھارت تھا، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرانے کا مقصد پاکستان کو شرمندہ کرنا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آ رہی ہے، اور اس کو ابھی سے ایک دھمکی موصول ہوئی ہے، آئی سی سی نیوزی لینڈ اور دوسری ٹیموں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے نوٹس لے، پی ٹی وی سپورٹس کو نیوزی لینڈ دورے کی منسوخی پر ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کہا ہے، پی سی بی اور حکومت نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی پر رد عمل دیں گے، تمام بین الاقوامی کرکٹرز کا شکریہ جو اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے سے پاکستان تنہا ہو جائے گا وہ غلطی پر ہیں، ایک دن آئے گا جب دنیا سے ٹیمیں پاکستان کرکٹ کھیلنے آئیں گی، ہم زندہ قوم ہیں ، ہمیں تنہا نہیں کیا جا سکتا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا، دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں کو ناکامی ہوگی، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی ، ان کو تو کوئی خطرہ نہیں ہے، بھارت کو افغانستان کے حوالے سے دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر: twitter.com/zarayenews
فیس بک: facebook/zarayenews
انسٹاگرام : instagram/zarayenews
یوٹیوب: @ZarayeNews