Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر سیاست کا دوبارہ آغاز کردیا، 24 سے 26 ستمبر ہر سال ایام ہجرت منانے کا اعلان |

ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر سیاست کا دوبارہ آغاز کردیا، 24 سے 26 ستمبر ہر سال ایام ہجرت منانے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کی مہاجر سیاست شروع، 24 سے 26 ستمبر ہر سال ایام ہجرت منانے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ بھر میں ہر سال 24 سے 26 ستمبر تک ایام ہجرت منانے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ایام ہجرت کے حوالے سے ایک پمفلٹ بھی جاری کیا گیا، جس میں اسلامی ہجرت کی تاریخ اور قیام پاکستان کے وقت ہونے والی منتقلی سمیت قربانی اور مہاجرین کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ہر سال ایام ہجرت کے نام سے تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے تحت مکالمے ، ریلیاں ، مشاعرہ اور دیگر پروگرام ہوں گے۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم دو ایونٹ منعقد کرنے جارہے ہیں، پہلا حیدرآباد میں 2 اکتوبر کو ریلی نکالنے اور دوسرا کراچی میں ایام ہجرت ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ 2 اکتوبر کو ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد کے مسائل کے حوالے ریلی نکالنے جارہی ہے، جس میں ملازمتوں کا مسئلہ اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ ایام ہجرت کے حوالے سے کراچی میں مختلف پروگرامز کرنے جارہی ہے، اس لفظ مہاجر کو سیاسی حوالے سے استعمال کیا گیا، ایم کیوایم پاکستان دو اکتوبر کو شہری سندھ کے حقوق کیلئے احتجاجی ریلی نکالے گی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور شہری سندھ کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم رکھا جارہا ہے، سندھ حکومت شہری سندھ خصوصا حیدرآباد کو تعصب کا نشانہ بنائے ہوئے ہے، ایم کیوایم پاکستان کراچی میں ایام ہجرت کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کرے گی، مہاجر قوم ایک زمین و خطے سے تعلق نہیں رکھتی تھی بلکہ بھارت کے شمال و جنوب وسط پورے بھارت میں تھے، بھارت اے ہجرت کرکے آنے والوں نے فخر سے اپنے آپ کو مہاجر کہلوایا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ’پاکستان کی تمام قومتیں بھی اپنا کلچر ڈے مناتی ہیں،م ایم کیوایم پاکستان نے 24 25 26ستمبر کو ایام ہجرت منائے گی، ایام ہجرت میں اردو زبان کئ ترویج کیلئے مشاعرہ،مکالمہ اور برصغیر کا فخر سے منانے والا محفل سماں قوالی کا پروگرام رکھے گی، تحریک پاکستان،پاکستان کی خاطر لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے کی تاریخ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرتے ہوئے پہلا بڑا سیاسی قدم اٹھا لیا، جس کے تحت مہاجر کارڈ کو استعمال کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ بائیس اگست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے خود کی مہاجر شناخت کو ختم کر کے پاکستانی کہنے کا دعویٰ کیا تھا، فیصل سبزواری نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سندھی ہوں، مجھے خود کو مہاجر کہلواتے شرم آتی ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews