Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سینئر فنکار طلعت اقبال انتقال کر گئے |

سینئر فنکار طلعت اقبال انتقال کر گئے

اہل خانہ ذرائع کے مطابق، طلعت اقبال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے، بتایا جارہا تھا کہ طلعت اقبال بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پرتھے

اس حوالے سے طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ طلعت اقبال کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی تھی۔

 

انہوں نے بتایا کہ چھوٹی بہن کا دو ہفتے قبل انتقال ہوا تھا، چھوٹی بہن کے انتقال کے بعد والد صاحب کی بھی طبیعت خراب ہوگئی، والد 10 دن سےزیرعلاج تھے۔

خیال رہے کہ طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھے جبکہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا۔

طلعت اقبال کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد الرحمٰن میں ہوگی اور تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوگی۔