ایگزیکٹو انجینئر ایم ای، امتیاز احمد بھٹو نے کہا کہ جلوس کے راستے بتدریج روشن ہوتے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں بہت جلد کام مکمل ہو جائے گا، راستوں کو روشن کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے
کراچی(نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور رہپوٹو کی ہدایات پر ایم ای ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایگزیکٹو انجینئر امتیاز احمد بھٹو کی نگرانی میں اسٹریٹ لائٹس کی دیکھ بھال، روشنیوں کی مینٹیننس اور تنصیب کے کام جاری ہیں.
ایگزیکٹو انجینئر ایم ای، امتیاز احمد بھٹو نے کہا کہ جلوس کے راستے بتدریج روشن ہوتے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں بہت جلد کام مکمل ہو جائے گا، راستوں کو روشن کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے سوائے کچھ مسائل کے الیکٹرک کے ہیں لیکن اسے حل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا محکمہ کام کرنے مین مصروف ہیں لیکن ایک فرد ذاتی عناد کی بنیاد پر انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے جو کہ مناسب طرز عمل نہیں ہےجبکہ جلوس اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ نے ہماری کارکردگی کو سراہا ہے اور ان کی جانب سے ہماری کوششوں کو سراہا جارہا ہے