جعلی پی آر سی نہ بنانے پر وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی کا ڈپٹی کمشنر پر تشدد : ’بھائیوں میں غلط فہمی ہوجاتی ہے‘
کراچی کے ضلع کیماڑی میں سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے ڈسٹرکٹ نے جعلی پی آر سی نہ بنانے پر ڈی سی آفس میں داخل ہوکر ڈپٹی کمشنر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
وقوعہ پر موجود عینی شاہد نے ذرائع نیوز کو بتایا کہ تشدد کے باعث ذوالفقار ابڑو کا سر پھٹ گیا تھا، انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پی پی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر کو جعلی پی آر سی بنانے پر دباؤ ڈال رہے تھے، ذوالفقار ابڑو کے انکار پر انہوں نے غصہ کیا اور گزشتہ شب مشتعل ہوکر دفتر میں داخل ہوکر حملہ کیا۔
پی پی کے ضلعی صدر نے اپنے عزیز کا جعلی پی آر سی بنانے کے لئے ذوالفقار ابڑو پر دباو ڈالا بات نہ ماننے پر تشدد کا نشانہ کیا۔ ڈی سی کیماڑی آفس انتظامیہ واقعے کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق پی پی کے ضلعی صدر بھی جعلی پی آر سی کے ذریعے سندھ کی شہرت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں کیونکہ اُن کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع دیر سے ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سے جب ذرائع نیوز کے نمائندے سے رابطہ کیا تو انہوں نے اب سے کچھ دیر پہلے معاملے کی دبے الفاظوں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’بھائیوں میں غلط فہمی ہوجاتی ہے‘۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ افراد کی جانب سے دباؤ کے بعد ڈپٹی کمشنر کو افہام و تفہیم ہی کرنی پڑے گی۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر: twitter.com/zarayenews
فیس بک: facebook/zarayenews
انسٹاگرام : instagram/zarayenews
یوٹیوب: @ZarayeNews