Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سندھ حکومت کا عید میلاد النبی سرکاری سطح ہر منانے اور چراغاں کا اعلان |

سندھ حکومت کا عید میلاد النبی سرکاری سطح ہر منانے اور چراغاں کا اعلان

سندھ حکومت کا جشن عیدمیلادالنبی سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

کراچی: سندھ میں جشنِ عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات کے لئے اہم جائزہ اجلاس آج نیو سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر بلدیات، دیہی ترقی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور وزیر برائے زکواۃ و مذہبی امور فیاض بٹ کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں حاجی حنیف طیب، مولانا اکبر درس، علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور، مولانا ثروت اعجاز قادری، مولانا نذیر جان نعیمی، مفتی محمد جان نعیمی، مولانا مظفر شاہ، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ کوکب نورانی، مولانا یعقوب عطاری، مولانا الطاف قادری، مفتی عابد مبارک المدنی، حاجی رفیق پردیسی، شاہ سراج الحق، عاطف بلو، افضل چانڈیا، مولانا اکبر درس، مولانا فرید الدین علیمی، مولانا مستقیم نورانی، مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا فرید قادری، مولانا بلال قادری، مولانا فیروز الدین رحمانی، مولانا عظمت علی شاہ ہمدانی، مولانا عبد الوہاب قادری اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ غلام نبی میمن نے شرکت کی ۔اجلاس میں ورچوئل طور پر سندھ کے ڈویژنل کمشنرز ، متعلقہ ڈی آئی جی پولیس، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے زکواۃ و مذہبی امور فیاض بٹ نے علمائے کرام کو اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پورے تقدس و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور اس ضمن میں سندھ حکومت علمائے کرام کی رہنمائی اور تعاون کے ساتھ میلادالنبی کے انتظامات انجام دے گی۔

اجلاس میں علمائے کرام نے جشن عیدمیلادالنبی کے اہتمام کے لئے صوبائی سطح کے اس اجلاس کے انعقاد پر سندھ حکومت کے اقدام کو سراہا اور تفصیل سے اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ میلادالنبی کے اجتماعات پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی، سڑکوں کی آستر کاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کا معقول انتظام کیا جائے۔

اجلاس میں علمائے کرام اور جلوس میلادالنبی کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عید میلادالنبی منانا سعادت بھی ہے اور عبادت بھی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعالمین اور باعث تخلیقِ کائنات ہیں اور ان کی ولادت کا جشن تمام مخلوقات مناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدمیلادالنبی کے منظم اور موثر انتظامات کے لئے پہلے ہی ہدایات دی ہوئی ہیں سندھ انتظامیہ الرٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تمام تعلیمی اداروں اور محکموں کو عید میلاد کے حوالے سے محافل اور چراغاں کی ہدایت کی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے علمائے کرام کو یقین دہانی کرائی کہ روایتی جلوسوں اور محافل کو پرمیشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی بلکہ روایتی جلوسوں اور محافل کو فوری طور پر پرمیشن جاری کرنے کی ہدایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محافل، میلاد اور جلوس کے انتظامات کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، بلدیاتی افسران اور پولیس افسران علماء سے ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے اور ہم سب مل کر عید میلادالنبی کے جشن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی۔