بانی ایم کیو ایم پر مقدمات، وکیلوں کے پیسے نہیں، ایم کیو ایم لندن شدید مالی بحران کا شکار
لندن: ایم کیو ایم لندن قیادت اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔
کارکنان کی جانب سے بھرہور انداز سے فنڈز نہ بھیجنے اور بانی ایم کیو ایم کے خلاف جاری مقدموں کے وکلا کی بھاری فیسیں دراصل اس بحران کی بنیادی وجہ ہیں۔
ایم کیو ایم لندن کے کنونئر ڈاکٹر طارق جاوید نے ایک بارپھر کارکنان سے مالی مدد کرنے کی اپیل کی اور بتایا کہ بانی ایم کیو ایم کے وکلا کو فیس ادا کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سمندر پار یونٹس کے کارکنان نے فنڈر بھیجے جبکہ حال ہی میں ہونے والی ٹیلی تھون سے بھی 62 ہزار ڈالر رقم جمع ہوئی۔
3/3
کارکنان اورہمدرد انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اوراوورسیزیونٹوں کے ذمہ داروں سے رابطے کرکے عطیات دے رہے ہیں
بہت سے افراد قائدتحریک کے اکاؤنٹ میں براہ راست عطیات بھیج رہے ہیں
مالی بحران کے باعث وکلاء کو بھاری فیسوں کی ادائیگی میں شدیددشواریوں کا سامنا ہےاکاؤنٹ نمبر حاضر ہے
👇👇👇👇 pic.twitter.com/XPIuUVf9rq— Tariq Jawaid (@tjmqm1957) October 8, 2021
طارق جاوید نے بانی ایم کیو ایم کا اکاؤنٹ نمبر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مالی بحران کے باعث وکلا کی فیس ادائیگی میں شدید مشکلات ہیں۔