کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی محکمہ ڈائریکٹر پے رول سمیت سب ملازمین کی کاوشوں کو قدرکی نگاہ سےدیکھتی ہے
دن رات محنت سے تیرہ ہزار ملازمین کی تنخواہوں کے بل پرنٹ کردیئےگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی جہاں ادارے کے مختلف شعبہ جات میں ہوئی بے قائدگیوں کی اصلاح کے لیے تنقید و تجاویز دیتی ہے وہاں محنت و جانفشانی سے کام کرنے والے أفیسرز و جملہ أفیشلز کی کاوشوں کے سراہنے کوبھی منظر عام پر لانا اپنا فرض اولین سمجھتی ہے کے ایم سی محکمہ پے رول میں تنخواہوں کے بلوں کو پرنٹ کرنے والے 6 عدد پرنٹرز جب تکنیکی خرابی کا شکار ہوۓ تو ایسے وقت میں زبانی احکامات کے تحت تعینات ڈائریکٹر پے رول و جملہ ایمپلائز حالات کی نزاکت کو ملحوظ رکھتے ہوۓ اپنی ذاتی کاوشوں سے6 میں سے ایک پرنٹر درست کرانے میں کامیاب ہوگئے اور دن رات کی محنت سے تیرہ ہزار ملازمین کی تنخواہوں کے بل پرنٹ کردیئے اس ضمن میں مذکورہ ایمپلائز نے چھٹی کے دنوں میں بھی کام کیا اور مشینری کی قلت کے باوجود وقت پرتنخواہ بل پرنٹ کرکے تمام ملازمین بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دل جیت لیے کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائیز ایکشن کمیٹی محکمہ پے رول میں زبانی احکامات کے تحت تعینات ڈائریکٹر پے رول سمیت سب ملازمین کی کاوشوں کو دل کی گہرائیوں سے نہ صرف اعتراف کرتی ہے بلکہ ان سب کی شکر گزار ہے کہ آج مورخہ 7،اکتوبر2021ء انکی کوششوں اور فرض شناسی سےبلدیہ عظمیٰ کراچی ایمپلائز کی تنخواہوں کا اجراء ممکن ہوسکا اس کے ساتھ ہی محکمہ فنانس میں تعینات ان تمام ملازمین و تمام جملہ سیکشن کے بھی مشکور ہیں جنکے تعاون سے تنخواہوں کی منظوری سے لیکر چیک بننے کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچا