پولیس اہلکار کے قتل کا الزام، ایم کیو ایم کے کارکنان عبید کے ٹو اور نادر شاہ 21 سال بعد بری

پولیس اہلکار کے قتل کا الزام، عبید کے ٹو اور نادر شاہ سال بعد بے گناہ قرار

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم ٹارگٹ کلرز کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزمان عبید عرف کے ٹو اور نادر شاہ کو بری کردیا۔

پیر کو دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم ٹارگٹ کلرز کی سزا کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 2 ،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنےکا حکم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سن 2000 میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار ریحان اور نثار شامل تھے۔

ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ عبید عرف کے ٹو اور نادر شاہ کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: