Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بلدیاتی اداروں میں پرائیوٹ سہولت کار متحرک ہونے کا انکشاف |

بلدیاتی اداروں میں پرائیوٹ سہولت کار متحرک ہونے کا انکشاف

سہولت کار،روڈکٹنگ سے لیکر ٹرانسفر پوسٹنگ تک اردو بولنے مہاجر افسران کے لیئے ناسور بنتے جارہے ہیں پرائیوٹ بندے بلدیاتی اداروں میں سہولت کاری کا کام کرنے لگ گئے

یہ عناصرنہ توصحافی ہیں اورنہ ہی انکی کوئی سرکاری حثیت ہے الٹے سیدھے طریقوں سے پرائیوٹ حثیت میں مہاجر افسران وملازمین کو ہر طریقے سے نقصان پہونچارہے ہیں

 ان عناصر نے بلدیاتی اداروں میں ایم کیوایم پاکستان سمیت دیگرجماعتوں کے چند مفاد پرستوں سے تعلق بنائے ہیں

جوانکواپنی چھتری فراہم کررہے ہیں اور بلدیاتی اداروں میں بلیک میلنگ کادھندہ بھی کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی اداروں میں پرائیوٹ سہولت کار متحرک ہونے کا انکشاف

پرائیوٹ بندے بلدیاتی اداروں میں سہولت کاری کا کام کرنے لگ گئے سہولت کار،روڈکٹنگ سے لیکر ٹرانسفر پوسٹنگ تک اردو بولنے مہاجر افسران کے لیئے ناسور بنتے جارہے ہیں  یہ عناصر جونہ توصحافی ہیں اورنہ ہی انکی کوئی سرکاری حثیت ہے الٹے سیدھے طریقوں سے پرائیوٹ حثیت میں مہاجر افسران وملازمین کو ہر طریقے سے نقصان پہونچا رہے ہیں  ان عناصر نے بلدیاتی اداروں میں ایم کیوایم پاکستان سمیت دیگرجماعتوں کے چند مفاد پرستوں سے تعلق بنائے ہیں
جوانکواپنی چھتری فراہم کررہے ہیں اور بلدیاتی اداروں میں بلیک میلنگ کادھندہ بھی کررہے ہیں

 

ذرائع کےمطابق سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے نام پر  پرائیوٹ بندے بلدیاتی اداروں میں سہولت کاری کا کام کرنے لگ گئے، پیپلز پارٹی کے چنداہم افسران کیلیئے مالی مفادات کے لیئے کام کرنے والے یہ سہولت کار، روڈکٹنگ سے لیکر ٹرانسفر پوسٹنگ تک بلدیاتی اداروں میں اردو بولنے مہاجر افسران کیلیئے ناسور بنکر سامنے آرہے ہیں مفاد پرست مہاجر افسران وملازمین ایسے پرائیوٹ بندوں کی خدمت لے رہے ہیں کہ جو مخبر بنکران بلدیاتی اداروں میں بلیک میلنگ کادھندہ بھی کررہے ہیں

ان عناصر نے بلدیاتی اداروں میں ایم کیوایم پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے چند مفاد پرستوں سے تعلق بنائے ہیں جوانکواپنی چھتری فراہم کررہے ہیں اور یہ عناصران بلدیاتی اداروں کے مہاجر افسران وملازمین کی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں مخبریاں کر کے ان کوپوسٹنگ سے ہٹواکر انتقامی کاروائیوں کانشانہ بنارہے ہیں ادارہ ترقیات کراچی، کے ایم سی،واٹربورڈ، ڈی ایم سیز سمیت دیگربلدیاتی اداروں میں نہ صرف مالی مفادات حاصل کررہے ہیں بلکہ مہاجر افسران وملازمین کو مفادپرستوں کے ساتھ ملکر کرکے ٹرانسفر پوسٹنگ بھی کروارہے ہیں سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ایسے عناصرکی پشت پناہی کررہاہے

 

بلدیاتی اداروں میں موجود ایسے عوامل جونہ توصحافی ہیں اورنہ ہی انکی کوئی سرکاری حثیت ہے الٹے سیدھے طریقوں سے بلدیاتی پرائیوٹ حثیت میں مہاجر افسران وملازمین کو ہر طریقے سے نقصان پہونچارہے ہیں اورمالی مفادات کے حصول کیلیئے ناسور بھی بنتے جارہے ہیں ان تمام حالات میں مہاجر اردو اسپینگ جب اپنی بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے سہولت کار بلدیاتی اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجانے میں مصروف ہیں

 

جن کا تعلق ایک مخصوص سیاسی پارٹی سے ہے اور مفاد پرست افسران کی شکل میں یہ بلدیاتی اداروں کو نقصان پہنچانے کیلئے کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں ان سہولت کاروں کا کام تبادلوں، تقرریوں، روڈکٹنگ، تجاوزات سے لے کر ہروہ کام کرنا ہے جو بلدیاتی اداروں کے دائرہ اختیار میں ہے بلدیاتی اداروں کے مقامی افسران ایسے سہولت کاروں کے آلہ کار بن کر ان ہی سے خدمت لے کر نقصان کا سبب بن رہے ہیں

ان سہولت کاروں کی وجہ سے جن کا تعلق ایم کیوایم پاکستان ودیگر جماعتوں سے ہے اور وہ محض مفاد پرستی کیلئے سہولت کاروں کو استعمال میں لارہے ہیں اور انہیں چھتری تلے لاکر مفادات کے سودے کر رہے ہیں جس سے بلدیاتی اداروں کا ماحول گھٹن زدہ ہونے کے ساتھ ایسے افسران وملازمین کیلئے نوگو ایریا بنتا جارہا ہے جو اپنی خدمات صاف ستھرے طریقے سے سر انجام دینا چاہ رہے ہیں لیکن پناہ گزین طرز کے سہولت کار ان کے لئے معاونت فراہم کرتے ہوئے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں اپنی اور ان کی ایما پر مخبریاں کر کے افسران وملازمین کو نقصان پہنچا رہے ہیں گھر کو گھر کے ہی چراغوں سے نقصان پہنچنے کا عمل ان دنوں بلدیاتی اداروں میں بخوبی دکھائی دے رہا ہے

جس میں انتقامی کاروائیوں کا عنصر بھی نمایاں ہے،تفصیلات کیمطابق ادارہ ترقیات کراچی، واٹراینڈسیوریج بورڈ، دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، بلدیہ عظمیٰ کراچی، ضلعی بلدیات ودیگر شہری امور سے متعلق چھوٹے بڑے اداروں میں سہولت کاری کا سسٹم قائم کر دیا گیا ہے بلکہ یہ سہولت کار مالی مفادات کے حصول کیلئے کسی کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کر رہے ہیں مبینہ طور پر سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ اس عمل کی پشت پناہی میں ملوث ہے، ایسا ہی طرز عمل ابلاغ عامہ کا نام لے کر بھی سر انجام دیا جارہا ہے جبکہ ابلاغ عامہ کا نام لیکر بھی بلیک میلنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ان ہی سہولت کاروں میں ایسے لوگ شامل ہیں جو اس پہلو کو بھی استعمال کررہے ہیں جبکہ انکاتعلق دور تک ذرائع ابلاغ سے نہیں ہے یہ عناصر مذکورہ عمل میں ایک طرف مقامی افسران کے لیئے نقصان کا موجب بنے ہوئے ہیں تو دوسری جانب مقامی افسران ہی نقصان کا شکار ہو رہے ہیں

 

ناسور بنتے ان سہولت کاروں پرائیوٹ بندوں کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہر گزرتے دن کے ساتھ شہری وبلدیاتی اداروں کا ماحول کشیدگی کی حدوں کو چھونے لگے گا جس سے خدانخواستہ نقص امن کا خطرہ بھی پیدا ہوسکتا ہے شہری و بلدیاتی اداروں کا کام عوام کو سہولیات پہنچانا ہے لیکن اس کے بجائے یہاں سیاست سمیت سرکاری اداروں کے سہولت کاروں کے ذریعے مالی مفادات کے حصول کے ساتھ مخصوص زبان بولنے والوں کا استحصال کیا جارہا ہے جس کا سدباب کرنا ناگزیر ہوتا جارہا ہے

 

.تمام بلدیاتی اداروں میں ایسے عناصر کی سرکوبی اور حوصلہ شکنی کرنی ہوگی جو نہ تو صحافی ہیں اور نہ ہی انکی کوئی سرکاری حثیت ہے وہ صرف سہولت کار بنکر بلدیاتی اداروں میں تباہی وبربادی کا سبب بن رہے ہیں