میٹرک بورڈ نتائج، ٹی سی ایف نے نئی تاریخ رقم کردی
کراچی میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے سائنس امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
عمومی طور پر کرونا کی وجہ سے بچوں کو پاس کرنے کی ہدایت محکمہ تعلیم کی جانب سے دی گئی تھی۔
میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق طالب علموں کی کامیابی کا تناسب 97 فیصد رہا۔ امتحانات میں غیر حاضر رہنے والے طالب علموں کو فیل کیا گیا۔
دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) اسکول کے 57 طالب علموں نے میٹرک سائنس کے امتحانات میں حصہ لیا۔
ان طالب علموں میں 30 لڑکیاں اور 27 لڑکے امیدوار تھے۔
نتائج کے مطابق 30 طالب علم اے ون ، چودہ A ، بی گریڈ گیارہ، ایک ، ایک سی اور ڈی گریڈ سے کامیاب قرار پایا۔
اس اعتبار سے کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔ سب سے زیادہ پرسنٹیج 3۔98 فیصد سیدہ مریم سلطانہ نامی طلبہ کی آئی۔