Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو شمولیت کی دعوت |

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو شمولیت کی دعوت

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت دیگر رہنماؤں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی

ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاست میں واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔

‘ایم کیو ایم صورت میں پہلے سے ایک پلیٹ فارم موجود ہے، جس کی سیاسی جدوجہد جاری ہے، کسی اور کی جگہ اس کو مضبوط کرنے کا انتخاب پہلا ہونا چاہیے۔

 

انہوں نے سابق گورنر سمیت دیگر رہنماؤں کو شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’میں سب کو دعوت دیتا ہوں ایم کیو ایم میں شامل ہوکر اسے مضبوط کریں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، شمولیت کرنے والوں کو احترام اور عزت کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں دل سے قبول کیا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ظلم و زیادتیاں اور نا انصافیاں بڑھ گئیں ہیں، دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کے نتائج کس طرح تبدیل کیے گئے کسطرح آر ٹی ایس سسٹم بیٹھا سب کے علم میں ہے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں مقیم سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سیاسی میں واپسی کا اشارہ دیا تھا۔سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا میرے پاس مختلف آپشنز پر غور کررہا ہوں، کچھ لوگ چاہتے ہیں میں سیاست اور ملک میں واپس نہ آؤں کیونکہ میرے آنے سے ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا تھا کہ کراچی اور پاکستان میں مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہوں اور مختلف آپشنز پر غور کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اچھے اورپڑھے لکھے لوگ ہیں ، خالد مقبول ، فاروق ستار ، فروغ نسیم ، رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیر احمد ، وسیم آفتاب سمیت اچھے چہروں کو اگے آنا چاہیے۔

جس کو ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے منحرف رہنماؤں نے خوش آمدید کہا تھا بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اور انہیں سیاست میں واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ اے آر وائی نیوز اردو