کورنگی سے اغوا ہونے والی تیرہ سالہ بچی کندھ کوٹ کے وڈیرے کے پاس پہنچ گئی، پولیس کارروائی پر سائیں کے لوگوں کی والدین کو سنگین دھمکی، ریاست کو کھلا چیلنج
کراچی کے علاقے کورنگی سے اغوا ہونے والی تیرہ سالہ بچی کندھ کوٹ کے وڈیرے کے پاس پہنچ گئی، جس نے دھمکی دی کہ پولیس تو کیا ریاست بھی اس بچی کو وہاں سے بازیاب نہیں کراسکتی۔
ذرائع نیوز کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق کورنگی شریف آباد سے تعلق رکھنے والی تیرہ بچی رخسانہ کو اسکول کے گیٹ سے اغواء کیا گیا، اغوا کی خبر اُس کی اسکول دستوں نے والدین کو بتائی۔
بچوں نے بتایا کہ رخسانہ کے اغواء میں غلام مرتضٰی نامی شخص ملوث ہے، جس محلے کا رہنے والا اور پڑوسی ہے، بچی کے والدین محلے داروں کی مدد سے غلام مرتضٰی کے گھر پہنچے تو وہ گھر کو تالا لگا کر فیملی سمیت فرار ہوچکا تھا۔
بچی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا اور بچی کے بازیابی کی اپیل کی، جس پر پولیس نے ایف آئی آر کا اندراج کر کے مغوی بچی کی تلاش شروع کی تو والدین کو ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔
والدین نے پولیس کو بتایا کہ ’اغوا کاروں کے مطابق بچی رخسانہ کندھ کوٹ کے وڈیرے کے پاس ہے، اغواء کاروں نے دھمکی دی کہ پولیس تو کیا حکومت پاکستان بھی وڈیرے سے بچی حاصل نہیں کرسکتی‘۔
فون کرنے والوں نے والد ین کو ہدایت کی کہ وہ پولیس سے مقدمہ واپس لیں اور کسی بھی قانونی کارروائی سے گریز کریں، سائیں دل بھرجانے پر بچی کو والدین کے حوالے خود کردے گا ورنہ کوئی بھی اوطاق سے بازیاب نہیں کراسکتا۔
والدین کے مطابق اغواء کاروں کی دھمکی پر پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ گئی۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر: twitter.com/zarayenews
فیس بک: facebook/zarayenews
انسٹاگرام : instagram/zarayenews
یوٹیوب: @ZarayeNews