Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایس ایس یو کے 50 کمانڈوزنیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر سے انسداد دہشت گردی کورس مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ |

ایس ایس یو کے 50 کمانڈوزنیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر سے انسداد دہشت گردی کورس مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ

ایس ایس یو کے 50 کمانڈوزنیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر سے انسداد دہشت گردی کورس مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ

کراچی: نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC)کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں ا سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے50 کمانڈوز نے اسپیشل سروسزگروپ (نیوی)کی جانب سے08 ہفتے کا انسداد دہشت گردی کورس مکمل کرلیا۔

سینٹر سے اب تک پاس آؤٹ ہونے والا یہ ایس ایس یوکانواں بیچ ہے، ایس ایس یو کے 250 اہلکار کمانڈوز نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC)سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

کمانڈوز کو دوران تربیت سیلف ڈیفنس،کلوزکوارٹرکمبٹ، ریپیلنگ، بیسک ایکسپلوسواور جدید چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اسپیشلائزڈ ٹریننگ دی گئی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصوداحمد پاسنگ آؤٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر کمانڈر SSG نیوی کیپٹن جواد خواجہ بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کہا کہ ایس ایس یو سندھ پولیس کے کمانڈوز کو فراہم کی جانے والی تربیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے مزید کہا کہ نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC)کراچی نہ صرف نیوی بلکہ ایس ایس یو کو جدید طرز کی تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ایس ایس یو کے جوان اس سینٹر سے تربیت لینے کے بعد اپنی صلاحیتوں کو انسداد دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس ایس یو کے کمانڈوز کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

کمانڈنٹ (NSOTC)نعمان اسلم نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس مکمل کرنے کے بعد ایس ایس یو کمانڈوز اب دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے پیدا کردہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

بعدازاں کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے کمانڈر SSG نیوی کیپٹن جواد خواجہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور کمانڈر SSG نیوی نے بھی ڈی آئی جی سیکیورٹی کوسوینئرز دیئے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews