سندھ حکومت کےپاس 72گھنٹے

سندھ حکومت نےبہتر(72ٌ) گھنٹے میں نوٹس نہ لیا تو سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

کراچی(نمائندہ خصوصی) کےیوجےکےصدر فہیم صدیقی نے سندھ حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بہتر(72ٌ) گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) کے جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ،جوائنٹ سیکرٹری سیدجنیداحمد کراچی رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید، عابد عباسی و دیگر ایس بی سی اے میں یادداشت پیش کرنے کے لیے داخل ہونے سے روکنے ہاتھا پائی کی کوشیش مغلظات بکنے اور بدتمیزی پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا ہے۔۔

کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے سندھ حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بہتر72))گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیااگر بہتر (72ٌ) گھنٹے میں نوٹس نہ لیا گیا تو سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔۔

منگل کے روز سرکاری اداروں میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ خدمات سے روکنے اور داخلے پر پابندی کے خلاف لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس بی سی اے بلڈنگ سوک سینٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے سے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی، کراچی رپورٹرز فورم کے صدر میاں طارق جاوید، کے یو جے کے رہنما یونس آفریدی، لوکل باڈیزرپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران علی شاہ، نائب صدر تنویر سید، جوئنٹ سیکرٹری سید جنید احمد، سیکرٹری مالیات عابد عباسی، رانا ریحان، احسن افتخار، احمد علی، ایاز خان، رضوان جلالی، فرقان فاروقی، راؤعبدالغفار، اسد علی کے یو جے دستور کے رکن عدنان بیگ اور پاکستان اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جاویدمینگل، ندیم شیخ، ایمپلائز یونین کےڈی اےکےچیئرمین عبدالمعروف نے شرکت کی

مظاہرےکےبعدفہیم صدیقی صدر کے یو جے سمیت لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور اراکین جب یاداشت جمع کرانے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مرکزی دفتر میں داخل ہونے لگے تو سیکورٹی اہلکار گل خان اور ذاکر لودھی نے دروازہ پر تالا لگا دیا اور صحافیوں کو مغلظات بکیں جبکہ صحافیوں کو دھکے بھی دیئے گئے اس حوالے سے لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے تھانہ نیوٹاؤن میں ایف آئی آردرج کرانےکیلئےدرخواست جمع کرادی ہے۔۔۔۔

شرکاء نے مظاہرہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلا جواز غیر اعلانیہ پابندی نہ ہٹائی گئی توا حتجاج دائرہ وسیع کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے سامنے کیا جائے گا وزیراعلی سندھ، وزیربلدیات صحافیوں پر پابندیوں کا نوٹس لیں اور آئینی و قانونی حق دلوایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: