پارکنگ تنازع، ڈی ایس پی ظاہر کرنے والے اہلکار کی شہری کو سنگین دھمکیاں، اہم پیشرفت
کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں پارکنگ کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک پولیس اہلکار نے شہری کو دھمکیاں دی ہیں۔ پولیس اہلکار کو خود کو ڈی ایس پی ظاہر کر کے شہری کو دھمکی دینا مہنگا پڑ گیا کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں روفی روز پیٹل گلزارِ ہجری میں پارکنگ کے معاملے پر جھگڑا ہوا پولیس اہلکار نے کاشف نامی شہری کو دھمکیاں دیں۔
کاشف نامی شہری نے متعلقہ تھانے درخواست جمع کروائی اور سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں صورت حال سے واضع کیا گیا پولیس کے اعلی افسران کے نوٹس میں انے کے سچل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ خود کو ڈی ایس پی کہنے والا صاحب کا گن مین ہے مزید قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر: twitter.com/zarayenews
فیس بک: facebook/zarayenews
انسٹاگرام : instagram/zarayenews
یوٹیوب: @ZarayeNews