اختیارات سے متعلق اعتراف، وسیم اختر کی مرتضی وہاب کے بیان کی تائید
کراچی کے سابق میئر اور ایم کیو ایم پاکستان لے رہنما نے مرتضی وہاب کے حالیہ بیان کی حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کے روز آئی بی اے میں منعقدہ سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے خود کو بے اختیار قرار دیا تھا۔
ان کی گفتگو کا نتیجہ یہ تھا کہ جو اختیارات اس عہدے کو رکھنے والے کے پاس ہونا چاہیں وہ نہیں ہیں، مقامی ادارے اور دیگر انتظامیہ کی اس معاملے میں مداخلت ہے۔
مرتضی وہاب نے شاہراہ فیصل پر اسٹریٹ لائٹس بند ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ علاقہ کنٹومنٹ کی حدود میں آتا ہے، جس کا کے ایم سی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اب سٹی نیوز کے صحافی اونیب اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے مرتضی وہاب کے بیان لو مہرثبت کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘مرتضیٰ وہاب اختیارات کے حوالے سے وہی بات کررہے ہیں جو مسئلہ میں نے اپنی میئر شپ کے دوران مسلسل اٹھایا’۔
یاد رہے کہ وسیم اختر کی میئر شپ کے دوران پی پی وزرا، مرتضی وہاب اور رہنما اختیارات کے حوالے سے شدید تنقید کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش لرتے تھے کہ وسیم اختر اپنے عہدے یا کراچی سے مخلص نہیں ہیں۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews