اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں ہندو بررادری کی املاک بلا اجازت اور زبردستی فروخت کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انخلا ٹرسٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) کے چیئرمین کو طلب کرلیا۔
پاکستان ہندو کونسل کے عہدیدار ڈاکٹر رمیش کمار کی جانب سے دائر درخواست پرمنگل کے روز سماعت کی۔
چیف جسٹس نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ “کس قانون کے تحت کراچی میں ہندوؤں کی زمینوں کو فروخت کیا جارہا ہے”۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں اپیکس کورٹ کے فیصلے کے برعکس املاک کو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈاکٹر رمیش کمار کی جانب سےبدائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں ہندو زائرین کےلیے قائم کیےگئے 716 اسکوائر فٹ کی جگہ کو این او سی کے نام پر مسمار کر کے جگہ بلڈر کو دے دی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ای ٹی بی پی کے چئیرمین کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews