ترجمان کی عشرت العباد سمیت سیاسی جماعتوں سے لاتعلقی
دبئی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے ترجمان نے سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ڈاکٹر عشرت العباد کے موجودہ ترجمان ارشد صدیقی نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سیاست اور کسی بھی سیاسی وابستگی سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔
سابق گورنر کے ترجمان نے ایک ایسے وقت میں لاتعلقی کا اعلان کیا، جب عشرت العباد اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات کو کراچی، حیدرآباد سمیت شہری سندھ کی سیاست میں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
اس اعلان کے بعد عشرت العباد کی سیاست میں واپسی اور فاروق ستار کی مہاجر اتحاد کی کاوشوں کی کشتی دوبارہ ڈوپتی نظر آرہی ہے کیونکہ ترجمان کی حیثیت سے عہدہ چھوڑنے کے بعد امکان ہے کہ عشرت العباد یا فاروق ستار پر کسی کا اعتبار بہت کم ہوجائے گا۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر: twitter.com/zarayenews
فیس بک: facebook/zarayenews
انسٹاگرام : instagram/zarayenews
یوٹیوب: @ZarayeNews