Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
این آئی سی وی ڈی کی کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی 20 روز سے لاپتہ | زرائع نیوز

این آئی سی وی ڈی کی کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی 20 روز سے لاپتہ

این آئی سی وی ڈی کی کرپشن بے نقاب کرنے والا صحافی 20 روز سے لاپتہ

کراچی: این آئی سی وی ڈی کی کرپشن بے نقاب کرنے اور سسٹم کی خرابیاں اجاگر کرنے والے صحافی کو گزشتہ بیس روز قبل مسلح افراد گھر سے اغوا کر کے لے گئے، جس کے بعد سے اُس کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے بیس روز سے لاپتہ صحافی سید زید ورثا کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ ورثا کے مطابق سید زید این آئی سی وی ڈی کی کرپشن کے خبریں چلاتے تھے، جس پر انہیں مسلسل این آئی سی وی ڈی مافیہ کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا۔

اہل خانہ کے مطابق اس قبل بھی ایس ایچ او ارشاد آفریدی نے اغوا کرنے کے کوشش کی تھی، جس میں ناکامی کے بعد این آئی سی وی ڈی کی جانب سے جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے مگر عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔

اہل خانہ کے مطابق 5 نومبر کی رات کو 20 سے زائد مسلح افراد گھر اغوا کر کے لے گئے، 20 روز گزرنے باوجود سید زید کا کچھ پتا نہیں چلا جبکہ پولیس بھی تعاون نہیں کررہی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صحافی سید زید کے ورثا کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کریں، سندھ میں سچ لکھنے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، این آئی سی وی ڈی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، کلمہ حق بولنے پر اب لوگ اغوا ہونے لگے ہیں، اداروں کو ایکشن لینا چاہیے صحافی کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافی کے ورثا ہمارے پاس آئے ہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی، اگر صحافی کے خلاف کوئی کیسز ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔