کے ایم سی کے محکمہ پے رول میں ڈائریکٹر پے رول کی تعیناتی خوش آئند ہے
گزشتہ 7 ماہ سے محکمہ پے رول بغیر ڑائریکٹر کی تعیناتی کام کررہا تھا
کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کے محکمہ پے رول میں ڈائریکٹر پے رول کی تعیناتی خوش آئند ہے گزشتہ 7 ماہ سے محکمہ پے رول بغیر ڑائریکٹر کی تعیناتی کام کررہا تھا جس کی وجہ سے متعدد مشکلات و انتظامی بحران نے جنم لیا جس کے نتیجے میں کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے بار بار توجہ دلائی اور ڈائریکٹر پے رول کی تعیناتی کا اصولی مطالبہ کیا تاہم دیر أید درست أید ڈائریکٹر پے رول کی تعیناتی کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچا اس کے ساتھ ہی نیک تمناوں کے ساتھ کمیٹی ڈائریکٹر پے رول اصغر درانی کو بھی انکی تعیناتی پر مبارکباد و نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضئ وھاب میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی اور وزیر بلدیات کے فوکل پرسن کرم اللہ وقاصی کی بھی مشکور ہے جنکی کاوشوں سے تعیناتی کے منتظر افسران کی تعینات ہورے ہیں تاہم مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد تمام تعیناتی کے منتظر افسران کو تعینات کیا جاۓ