یوم مہاجر ثقافت: تنہا نکلنے والے نوجوان کے ساتھ رہنما بھی چلنے کو تیار
لوگ ساتھ آتے گئے، کارواں بنتا گیا —- کراچی کے نوجوانوں کا سیاسی شعور انتہا کو پہنچ گیا
تنہا نکلنے والے نوجوان کے ساتھ رہنما بھی چلنے کے لیے تیار
کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے مہاجر نوجوانوں نے چوبیس دسمبر کو یوم مہاجر ثقافت بھرپور انداز سے منانے کا اعلان کردیا، جس کو نامور سیاسی رہنماؤں نے بھی مہر ثبت کیا ہے۔
بغیر کسی سیاسی جماعت کے آشیرباد ایک برس قبل مہاجر ڈے منانے اور کریم آباد سے مزار قائد تک تنہا ریلی نکلنے والے نوجوانوں نے پہلی کامیابی گزشتہ برس حاصل کرلی تھی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، حیدرعباس رضوی اور عامر لیاقت جیسے نامور سیاسی رہنماؤں نے بھی ریلی میں شرکت کی تھی۔
نوجوانوں نے امسال مہاجر ثقافتی دن کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے حیدرآباد اور دیگر اکثریتی علاقوں میں بھی 24 دسمبر کو شیانِ شان طریقے سے منانے کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ اس بار کراچی کے مختلف علاقوں کی مرکزی شاہراہوں پر بینرز اور پوسٹر بھی آویزاں کیے جاچکے ہیں جن میں سے گلستان جوہر میں لگائے جائے والے بینرز کو اتار پھینک دیا گیا تھا مگر گزشتہ شب نوجوانوں نے بینرز دوبارہ آویزاں کردیے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں چوبیس دسمبر کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مٹینگزکا انعقاد کیا گیا، جس کی کامیابی کے بعد گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل ریلیاں نکالی گئیں۔ پاکستان کے علاوہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھی چوبیس دسمبر کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
کل رات شرپسند عناصر کی جانب سے جوہر چورنگی پر سے مہاجر کلچر ڈے کی بینرز ہٹا دئے گئے تھے آج مہاجر نوجوانوں نے دوبارہ بینرز آویزاں کردئے۔
چلو چلو کریم آباد چلو چوبیس دسمبر دوپہر ٣ بجے#MuhajirCultureDay2021#24DecemberMuhajirDay pic.twitter.com/CoLmr19pat— Nojawanan e Muhajir (@TeamMuhajirDay) December 20, 2021
امسال بھی نوجوانوں نے چوبیس دسمبر کو کریم آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا اور بالخصوص نوجوانوں جبکہ بالعموم تمام سیاسی جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے نوجوانوں کو خاموش حمایت کا یقین دلایا جبکہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ، فاروق ستار نے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) نے مہاجر ثقافتی دن کی تقریبات میں شرکت سے انکار کیا۔
ریلی کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت کے محتاج نہیں البتہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بطور مہمان شرکت کی دعوت دے کر حجت تمام کرنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/ZarayeNews/status/1471421971137273862?s=20