سیکریٹ ایکٹ کے الزام میں گرفتار اے ایس آئی عدالت میں پیش، ایف آئی اے کی عرضی مسترد
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سیکریٹ ایکٹ الزام کے تحت پولیس اہلکار کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اُسے جیل بھیج دیا۔
غیر ملکی سفارت کار کو معلومات فراہم کرنے والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر تفتیشی افسر نے جج سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ایڈیشنل عدالت کے جج نے ملزم اے ایس آئی ظہور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے اُسے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
ایف آئی اے حکام نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے جبکہ ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کو جو برآمد کرنا تھا وہ برآمد ہوچکا ہے لہذا جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے کی مزیدجسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کوجیل بھیجا اور آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر: twitter.com/zarayenews
فیس بک: facebook/zarayenews
انسٹاگرام : instagram/zarayenews
یوٹیوب: @ZarayeNews