بلدیاتی قانون کے خلاف پی ایس پی کا وزیراعلی ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان
کراچی: پاک سرزمین پارٹی نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف وزیراعلی ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان اور مصطفی کمال نے حقوق یا موت کا نعرہ لگا دیا۔
کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ میں لندن میں بیٹھ کر قیادت نہیں کروں گا بلکہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور پہلی گولی میں ہی کھاؤں گا۔
انہوں نے حقوق یا موت کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ اب پی پی حکومت کو ظلم بند کرنا ہوگا، میں ایسے ملک میں نہیں رہ سکتا جہاں حکمران عیاشی کریں، نوجوان بے روزگار ہوں اور عوام کی مشکلات و مسائل بڑھتے رہیں۔
مصطفی کمال نے اداروں کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں کیونکہ نوجوان پھر بھٹک سکتے ہیں، ہمیں نوجوانوں کو راہ راست پر لانے اور ان کی مشکلات کو کم کرنا ہوگا۔
پی ایس پی چئیرمین نے کہا کہ ‘پی پی حکومت کو ہمیں اختیارات دینے ہوں گے، ہمیں بلاول سے امید تھی کہ وہ لندن اے پڑھ کر آئے گا تو بہتری ہوگی مگر وہ تو خود اب اے بڑا وڈیرہ اور جاگیرادر نکلا، جس کی زیر نگرانی کرپشن جاری ہے’۔
مصطفی کمال نے دعوی کیا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو رشوت خوری کے لیے لگایا گیا تاکہ مال بنایا جاسکے