Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
دوسری شادی پر بہنوئی کے خلاف مقدمے پر سالے کو شکست |

دوسری شادی پر بہنوئی کے خلاف مقدمے پر سالے کو شکست

دوسری شادی پر بہنوئی کے خلاف مقدمے پر سالے کو شکست

لاہورہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے پر بہنوئی کے خلاف سالے کی طرف سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے محمد غضنفر نوید کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،  غضنفرکے خلاف سابقہ بیوی جہاں آرا کے بھائی خلیل اکبر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ متاثرہ فریق بیوی ہے بیوی کابھائی نہیں،اس لیے وہ کیس دائرنہیں کرسکتا لہٰذا بیوی چاہے تو شوہرکی دوسری شادی کے خلاف عدالت جاسکتی ہے۔

برادر نسبتی خلیل اکبر نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھاکہ دوسری شادی کیلئے غضنفر نے پہلی بیوی کا اجازت نامہ بنوایا جو جعلی ہے۔

غضنفر کے خلاف پہلا مقدمہ 2011 میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر درج کرایا گیا جسے مجسٹریٹ نے خارج کردیا جس کے بعد اس کے برادر نسبتی خلیل نے دوسرا مقدمہ جعلی اجازت نامہ بنانے کے الزام میں 2013 میں درج کرایا تھا۔

بشکریہ جیو ینوز 


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews