Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شادمان ٹاون: سنی ایوانیو فلیٹ کی یونین بَد عُنْوانی اور بَدمَعاشی |

شادمان ٹاون: سنی ایوانیو فلیٹ کی یونین بَد عُنْوانی اور بَدمَعاشی

Sunny Flats Shadman Town

کراچی :‌ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی، یوسی-16 میں موجود فلیٹ سنی ایوانیو کی یونین نے فلیٹ میں موجود کئی سالوں سے انٹرنیٹ سروس اور ٹی وہ کیبل فراہم کرنے والوں کو اپنی تاریں ہٹانے کو کہہ دیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ سنی ایوانیوں میں حال ہی میں ایک نیا انٹرنیٹ والا آیا اور اس نے یونین کے ساتھ محاہدہ کیا کہ وہ فلیٹ میں سی سی ٹی وی اپنے پیسوں سے لگوائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ یونین کے لوگوں کو انٹرنیٹ بھی فری میں دے گا. بس اس کو اس فلیٹ میں اپنا انٹرنیٹ چلانے کی اجازت دیں اور ساتھ ساتھ سالوں سے جو لوگ یہاں انٹرنیٹ چلا رہے ہیں ان کو منا کردے کہ اب سے وہ یہاں انٹرنیٹ نہیں چلا سکتے ہیں.

اس کے بعد یونین نے سیاسی طریقہ اپناتے ہوئے خود سامنے نا آکر فلیٹ میں رہنے والوں کو بول دیا کہ وہ صرف یونین کے بتائے ہوئے بندے سے انٹرنیٹ لے سکتے ہیں. جب وہ سالوں سے انٹرنیٹ دینے والوں کے نیٹ نکال دیں گے تو وہ خود با خود وہاں سے باہر نکل جائے گے. جس کو دیکھتے ہوئے فلیٹ میں موجود لوگوں نے اپنے اپنے انٹرنیٹ والوں کو منع کرنا شروع کردیا ہے. اس فلیٹ میں 3 مختلف لوگ اپنا اپنا انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبل چلا رہے ہیں. جن کو اب اپنا انٹرنیٹ وہاں سے ہٹانا ہوگا.

یونین نے اپنے مفاد کو دیکھتے ہوئے تین مختلف لوگوں کی لگی ہوئی روزی ختم کرنے کی کوشش کی ہے. ان تین لوگوں نے مل کر کام کرنے کے لئے وہاں موجود صارفین سے بات کی اور ان کو اپنا منافہ کم کرکے آفر بھی دی لیکن لوگوں کا کہنا تھا کہ یونین کے فیصلے پر وہ مجبور ہیں اور اب ان کو اوسی سے انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبل لینا ہوگا جس کا ان کو یونین نے کہا ہے.

لالچ بری بلا ہے ! سنی فلیٹ کی یونین چند پیسوں کے آگے بک گئی. جبکہ سنی فلیٹ کی یونین کو یہ کہنا چاہیئے تھا کہ ہم کسی کو منع نہیں کریں گے. صارفین کی مرضی ہے وہ جس سے چاہیے انٹرنیٹ لیں. لیکن اب لوگ اپنا مفاد دیکھتے ہیں، پھر چاہے ان کے مفاد سے کسی کو نقصان ہو.