Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کےیوجے رکن اطہرمتین ہلاکت | زرائع نیوز

کےیوجے رکن اطہرمتین ہلاکت

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا کے یو جے کے رکن اطہر متین کی فائرنگ کے واقعے میں ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار

ملک میں صحافیوں پر حملوں تشدد اور انہیں قتل کئے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی ۔مجلس عاملہ اراکین

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سما ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی،کے یو جے کے رکن اطہر متین کی فائرنگ کے واقعے میں ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں صحافیوں پر حملوں تشدد اور انہیں قتل کئے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں اطہر متین کے قتل کے واقعے کے فورا بعد ہی ابتدائی تفتیش کے نام پر واقعے کو ڈاکووں کی فائرنگ قرار دیدیا گیا ہے جو تفتیش کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ایک صحافی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کے بعد ہی پولیس کو ایسا کوئی بیان دینا چاہئے تھا ۔کے یو جے نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو پابند کریں کہ وہ اطہر متین کے قتل کی ہر پہلو سے جامع تفتیش کرے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے بیان میں کہا گیا کہ کراچی پولیس ان دنوں مبینہ پولیس مقابلوں کی ماہر بنی ہوئی ہے اور ہر کیس کے ملزمان کو گرفتاری کے بعد جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے جس سے شواہد ضایع ہورہے ہیں اطہر متین کے کیس میں ایسی کوئی کوشش قبول نہیں کی جائے گی قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور قتل کی وجوہات سمیت ان سے متعلق تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ بیان میں کیس کی تفتیش سے متعلق کے یو جے کو یومیہ بریفنگ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا اطہر متین کو نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے