بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جائے.یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن پاکستان
ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں۔طیب ہاشمی
موجودہ حکومت ملازمین سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے افتخارعلی
یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین طیب ہاشمی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین طیب ہاشمی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وفاقی سرکاری صوبائی سرکاری اداروں، کارپوریشنز، نیم سرکاری اداروں و نجی اداروں کی یونیننز ایسوسی ایشنز کے صدر، جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی نیز اجلاس میں یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے وائس چیئرمین مسرورزئی، صدر ارشد انصاری، عمران پرویز، شاکر صدیقی، ظفرعباس، مہتاب صدیقی، سیکریٹری جنرل افتخار علی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اداروں کی یونیننز کے منتخب عہدیداروں نے اپنے اپنے اداروں کے مسائل فیڈریشن کے سامنے بیان کیے۔ چنانچہ یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین اس بڑھاتی ہوئی ہوش ربا مہنگائی سے بےدرجہ ذہنی اذیت اور ڈپریشن میں مبتلا ہو رہے ہیں لہذا مہنگائی کے تناسب سے ملازمین مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جوکہ کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر ہونا چاہیے حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ کرکے پلاسٹک کا لولی پاپ نہ دے بلکہ ملازمین سے کیے گئے سابقہ دور کے وعدوں کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کرکے ریلیف دیں تاکہ ملازمین سابقہ اور موجودہ حکومت کے کردار اور ملازمین سے مخلص ہونے میں واضح فرق محسوس کریں