Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی، ایک گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے 2 واقعات |

کراچی، ایک گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے 2 واقعات

کراچی، ایک گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات

کراچی کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹے میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقے انچولی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی سے اترنے والے شخص کو گولیاں مار دیں

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سلمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے، مقتول امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری تھا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ شہر میں بڑھتی بدامنی سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ادھر کورنگی گودام چورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ لیاری کے علاقے کلری میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت نہیں بلکہ ٹارگٹ معلوم ہوتا ہے، مقتول سڑک کنارے کھڑا ہوکر موبائل فون پر بات کررہا تھا پیدل آنے والے شخص نے سر میں تین گولیاں مار کر قتل کیا، مقتول سے پرس یا موبائل فون بھی نہیں چھینا گیا۔



نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews