پاکستان رینجرز سندھ کا جعلی میجر گرفتار
کئی افراد کو سندھ رینجرز میں بھرتی ہونے کا جعلی لیڑ دیا، جسکے عوض ان سے رقم وصول کی، ملزم نے متعدد جعلی لیڑ دینے کا اعتراف کیا،
کراچی(رپورٹ ایم ٹی)پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،سندھ رینجرز کا جعلی میجر گرفتار، رقم برآمد، تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ملزم اسلم عرف میجر زیشان کو گرفتار کر لیا.
ملزم لوگوں کو پاکستان رینجرز سندھ کا میجر بتا کر لوٹ مار، دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے پاس سے فراڈ کرکے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے کئی افراد کو سندھ رینجرز میں بھرتی ہونے کا جعلی لیڑ دیا، جسکے عوض ان سے رقم وصول کی، ملزم نے متعدد جعلی لیڑ دینے کا اعتراف بھی کیا گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سندھ رینجرز کی تمام بھرتیاں صرف اور صرف سرکاری ہدایات کے مطابق بھرتی سینٹر میں کی جاتی ہیں جسکا باقاعدہ اعلان میڈیا اشتہار کے زرائع کیا جاتا ہے لہذا کوئی بھی شخص اپنے طور پر اس عمل میں مداخلت نہیں کر سکتا اس لیے جعلسازوں کے جھوٹے داعواں میں نہ آئے. عوام سے اپیل ہے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرزچیک پوسٹ پر یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 دیں۔
.