بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کیخلاف درخواست دائر
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں ایک شہری نے بانی ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کو چیلنج کردیا۔
ذرائع نیوز کو موصلہ اطلاع کے مطابق درخواست شہری محمد شمس کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں پیمرا اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی متحدہ کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں پائے گئے، بحیثیت بانی متحدہ کے فالوور مجھے ان کی تقاریر سننے کا آئینی حق ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ریاست کے خلاف نعروں پر معافی مانگ چکے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے 2015 میں بانی متحدہ کی تقاریرپر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب یہ بھی اطلاع سامنے آئی ہے کہ معاملات سیٹ اور بات چیت ہونے کے بعد جلد ہی پاکستان کے لیے رابطہ کمیٹی کا اعلان کردیا جائے گا۔
اس درخواست کے بعد دفاتر، نائن زیرو کی واپسی کیلیے بھی عدالت سے رجوع کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔